ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے تین سو سترہ رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پراپنی اننگزکا آغاز کیا تو ابتدا ہی میں کپتان مصباح الحق اپنے کل کے سکور ستتر رنز میں کوئی اضافہ کئے بغیر پویلین لوٹ گئے ،ان کے بعد عمرگل بھی اکیس رنز بناکرپال ہیرس کا شکار بنے،پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے تنویراحمد نے تیس رنز بنائے،تاہم عبد الرحمان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اورساٹھ رنز بنائے ، ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کے باعث قومی ٹیم فالو آن سے بچ گئی
پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں چارسوچونتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روزکھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگزمیں چاروکٹوں پرایک سوتہررنزبنالیے اوراسے پاکستان کیخلاف مجموعی طورپر تین سوتئیس رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ہاشم آملہ پنسٹھ رنزکے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے دوسری اننگزمیں دووکٹیں حاصل کیں