اپنے تیئیس سالہ فلمی کیرئیر میں وحید مراد نے ایک سو چونسٹھ فلموں میں کام کیا جن میں اکثرفلمیں کامیاب ہوئیں انھیں ستائیس بارمختلف اعزازت سے نوازا گیا۔ بہترین اداکاری پر انھیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ انکی سپر ہٹ فلموں میں ارمان\\\' ہیرا پتھر\\\' احسان\\\' شمع \\\'نصیب اپنا اپنا\\\' دل میرا دھڑکن تیری\\\' انجمن\\\' دیور بھابھی \\\'نیند ہماری خواب تمہارے اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ اردو فلموں کے ساتھ وحید مراد نے پنجابی فلموں میں بھی کامیاب اداکاری کی جن میں مستانہ ماہی\\\' عشق میرا ناں\\\' سیو نی میرا ماھی \\\' اور جوگی نمایاں ہیں۔
وحید مراد نے اداکاری اور گانوں کی عکاسی کے منفرد انداز کو ہی متعارف نہیں کروایا بلکہ ان کے ہیئر سٹائل کو بھی نوجوان نسل میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کی فلمیں اور گانے آج بھی یکساں مقبول ہیں۔ وحید مراد پنتالیس سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔