سوئی گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے تحت لاہورریجن کی صنعتیں اورسی این جی سٹیشنز آج بند رہے

Nov 23, 2010 | 13:45

سفیر یاؤ جنگ
حکومت کی جانب سے گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے بدھ کی صبح چھ تک سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے، لاہور کے سی این جی سٹیشنوں پررات گئے تک پرایئویٹ اورکمرشل گاڑیوں کا رش رہا، دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لایئنز لمیٹڈ نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نئے شیڈول کے تحت لاہور ریجن کی تمام صنعتوں کو پیرسے تین روزکے لیے گیس کی سپلائی منقطع اورصنعتیں دوبارہ پچیس نومبرکی صبح چھ بجے کھلیں گی۔ صنعتیں بند رہنے سے صنعتکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ اس شیڈول کا عارضی طور پر نفاذ کیا گیا ہے اگر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو پھر گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب
سی این جی کی بندش سے گوجرانوالہ ریجن میں تین سو پچاس سی این جی سٹیشنوں سمیت تیرہ سو سے زائد گیس سے چلنے والے چھوٹے بڑے صنعتی یونٹ بند ہو گئےسی این جی سٹیشنز پر گیس کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹری مالکان اور صارفین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں بھی سی این جی کا پریشر پورا نہیں ہوتا جس سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ریجن بھر کے چھ اضلاع میں گیس سے چلنے والے چھوٹے بڑے تیرہ سو یونٹس بھی گیس کی سپلائی معطل ہونے اور کم پریشر کی وجہ سے بند پڑے ہیں جس سے ہزاروں مزدور بھی روزگار کے حوالے سے انتہائی پریشان ہیں
مزیدخبریں