صدرکے دوعہدوں اوروزیراعظم کے اختیارات میں مداخلت کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے ، تین رکنی بینچ کل سے کیس کی باضابطہ سماعت کرے گا ۔

صدرکے دوعہدے رکھنے کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سرمد جلال عثمانی نے مزید سماعت کے لیے لارجربینچ تشکیل دینے کا حکم دیا ۔ جسٹس مشیرعالم ، جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس مقبول باقرپرمشتمل تین رکنی بینچ کل سے صدرکے دوعہدوں کے کیس کی باضابطہ سماعت کرے گا آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدرآصف علی زرداری کے پاس پاکستان کے صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین کے دو عہدے آئین کےمنافی ہیں انہیں ایک عہدے پر کام کرنے اوروزیراعظم کے اختیارات میں مداخلت سے روکا جائے

ای پیپر دی نیشن