فضل الرحمن نے حکومت کو ریفارمڈ جی ایس ٹی پر حمایت کا یقین دلا دیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مولانا فضل الرحمن نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے صدر زرداری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا سربراہ مقرر کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر آر جی ایس ٹی کے معاملے پر ایوان میں جمعیت علمائے اسلام کی حمایت پر بھی بات چیت ہوئی۔ جمعیت علمائے اسلام نے آر جی ایس ٹی پر حکومت کی حمایت کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن