دونوں ممالک کے تعلقات کے نشیب و فراز میں مل کر کام کیا،واشنگٹن میں حقانی کی کمی محسوس کی جائے گی ۔ سینیٹرجان کیری

وائٹ ہاؤس میں سٹریٹجک کمیونی کیشن کے ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بین روڈز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی کا استعفی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم وہ امریکا کے ایک قریبی دوست تھے، انہوں نے کہا کہ امریکا حسین حقانی کے واشنگٹن میں کیے گئے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان نے جو بھی نیا سفیر مقرر کیا اس کے ساتھ کام کریں گے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے چیئرمین سینیٹرجان کیری نے حسین حقانی کے استعفے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی اپنے ملک اور قوم کے بہترین وکیل تھے، سینیٹر کیری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستانی حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، پاک امریکا تعلقات کے نشیب وفراز میں حسین حقانی کے ساتھ مل کر کام کیا اور ان کی ذہانت اور بصیرت کی واشنگٹن میں کمی محسوس کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن