یمنی ٹی وی کے مطابق صدرعلی عبداللہ صالح غیر اعلانیہ دورے پر آج صبح ریاض پہنچے۔ وہ عرب ملکوں کی تنظیم کی کوششوں سے ہونے والے معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے بعد ملک میں نو ماہ سے جاری سیاسی کشمکش کے خاتمے کی توقع ہے ۔ اقوام متحدہ میں یمن کے نمائندے نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یمنی صدر اور اپوزیشن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں ۔ صدر علی عبداللہ صالح نے چودہ نومبر کوتین ماہ میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔