کرکٹ کرپشن کیس میں سزا پانے والے پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ اورمحمد عامر کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔

Nov 23, 2011 | 14:57

سفیر یاؤ جنگ
لندن میں برطانیہ کی عدالت میں کرکٹ کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ اورفاسٹ باولر محمد عامر کی سزاؤں کیخلاف دائر اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔ لندن میں برطانیہ کی اعلی عدالت کے چیف جسٹس ایگورجج دونوں سزا یافتہ کھلاڑیوں کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ادھر کرکٹ کرپشن کیس میں سزا پانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سزاکیخلاف اپیل دائرکرنے کیلئے اپنےقانونی ماہرین تبدیل کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان بٹ نے اپنی دو سالہ جبکہ محمد عامرنے چھ ماہ کی سزا کیخلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔
مزیدخبریں