اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممیو اسکینڈل کیس سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انور کانسی کی عدالت میں مولوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ ممیو اسکینڈل کیس کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس مامعلہ پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دے۔عدالت نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ ایک فریق امریکی شہری ہے لہذا عدالت یہ معاملہ نہیں دیکھ سکتی ۔ درخواست میں وزارت خارجہ ، سابق امریکی جنرل مائیک مولن ، حیسن حقانی اورمنصور اعجاز کو فریق بنایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن