کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی) سینٹ کے آئندہ الیکشن تک سندھ میں کمشنری نظام نافذ رہے گا۔ اس دوران نیا بلدیاتی قانون تیار کیا جائے گا‘ جس کو سینٹ الیکشن کے بعد سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ حالانکہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان نئے بلدیاتی قانون کے اہم نکات پر اتفاق رائے ہوگیا لیکن قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے میں تین سے چار مہینے لگ سکتے ہیں متحدہ کے پیش کردہ مسودے کا صوبائی محکمہ قانون جائزہ لے رہا ہے۔ ایاز سومرو کا موقف ہے کہ مذاکرات میں 75 دن لگےں گے جبکہ وزیر بلدیات آغا سراج کا کہنا ہے کہ بات چیت میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان اب آج بدھ کو بات چیت ہوگی۔