گینیز ورلڈ ریکارڈ....یہ بھی ہو سکتے ہیں

Nov 23, 2012

مراسلات

مکرمی!کوئی ایسا ملک جس میں.... لاﺅڈ سپیکر کا سب سے زیادہ استعمال، روز مرہ کے معاملات میں سب سے زیادہ رشوت، سب سے زیادہ خود کش بمبار.... سب سے زیادہ سکول تباہ، سب سے زیادہ سڑکوں پر پولیس چیکنگ ناکے، سب سے زیادہ رات کو دیہاتی علاقوں میں ڈاکو ناکے، ملک و شہریوں کے جان و مال کے محافظوں کو خود تحفظ کی ضرورت، سب سے زیادہ کاروباری اوقات رات 12-11 بجے تک ، سب سے زیادہ بے ہنگم ٹریفک.... پٹرول ڈیزل کا ضیاع ٹریفک جام، سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر، سب سے زیادہ بنکوں کے قرضے معاف دودھ میںملاوٹ.... جعلی ادویات، سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ، سب سے زیادہ فرقہ وارانہ تعصب، نفرت.... سب سے زیادہ قاتلوں کو کھلی چھٹی، سب سے زیادہ بھتہ خوری، سب سے زیادہ سستا بے گناہ انسانی خون کوئی پوچھ تاچھ نہیں، احتساب نہیں.... گینیز ورلڈ ریکارڈ۔
(رانا احتشام ربانی پوسٹ بکس نمبر01 جی پی او اوکاڑہ فون 0300-9424927 )

مزیدخبریں