بھارتی مظالم کے سامنے ہلاکو اور چنگیز ہیچ نظر آتے ہیں: حجاج کرام مقبوضہ کشمیر


مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے)بھارتی مظالم کے سامنے ہلاکو اور چنگیز ہیچ نظر آتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام نے کشمیر کے لئے عازم سفر ہونے پر نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کو موثر آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ان کی خدمات تاریخ کے زریں اوراق کا حصہ رہیں گی اور ہندو بنیے کے ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کے لئے ان کی مجاہدانہ کوششیں ایک قابل تقلید مثال رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...