اقتدار میں آنے کا شوق نہیں، جو محب وطن ہوگا اسکی حمایت کرونگا: مشرف

Nov 23, 2012


لاہور(این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں میں محاذ آرائی سے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے‘ آئندہ انتخابات میں عدلیہ اپنا آئینی کردار ادا کرے اور فوج صرف سپورٹ کرے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت ایسے سیاستدانوں کے حق میں ہرگز استعمال نہ کریں جو 3,3 بار اقتدار میں آکر من مانی کرتے رہے ہیں۔اقتدار مین آنے کا شوق نہیں، جو محب وطن ہو گا اسکی حمایت کروں گا۔

مزیدخبریں