نارنگ: کرنٹ لگنے سے کمسن طالب علم بری طرح جھلس گیا، ہاتھ، پا¶ں کی انگلیاں کاٹ دی گئیں، ماں حواس کھو بیٹھی


نارنگ منڈی (نامہ نگار) ٹیلی فون کے تار بجلی کی گیارہ ہزار وولٹیج تار پر گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے چوتھی جماعت کا معصوم طالب علم علی مظفر بری طرح جھلس گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کے لئے اس کے ہاتھ اور پا¶ں کی انگلیاں کاٹ دیں، بازو بھی ناکارہ ہو گیا۔ شہ رگ اور دل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ماں اپنے لخت جگر کا حشر دیکھ کر حواس کھو بیٹھی۔ یہ ناخوشگوار واقعہ محلہ محمدپورہ میں واقع پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں اس وقت پیش آیا جب نو سالہ طالب علم رفع حاجت کے لئے گیا تو چھت پر بکھرے ہوئے ٹیلی فون تار میں کرنٹ آنے سے وہ بری طرح تڑپنے لگا۔ تاروں سے نکلنے والے آگ کے شعلوں سے طالب علم کا جسم، کپڑے اور جوتے جل گئے اور اسے تویشناک حالت کے باعث نارنگ ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے فی الفور میو ہسپتال ریفر کر دیا۔ ایمبولینس کی خرابی کی وجہ سے والدین لخت جگر کو کار میں لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے زیادہ جھلسنے والے اعضا کاٹ دئیے۔ والدین اپنے بچے کی معذوری دیکھ کر زاروقطار روتے رہے، انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر والدین اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن