اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت پٹرولیم نے ریکوڈک معاہدے پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک کا مسئلہ اب صوبائی معاملہ ہے لیکن ٹیتھیان کمپنی کا بنیادی معاہدہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہے۔ معاہدے کے تحت وفاقی حکومت ٹیتھیان کی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کی پابند ہے۔ ٹیتھیان نے عالمی ثالثی عدالت میں وفاق کو بھی فریق بنایا ہے۔ بلوچستان حکومت سے کہا جائے کہ ٹیتھیان کمپنی سے مسئلے پر بات چیت کرے۔ غیرملکی کمپنی ریکوڈک منصوبے سے 435 ملین ڈالر خرچ کر چکی ہے۔ وفاق اور بلوچستان حکومت اس مسئلے پر الگ الگ موقف رکھتے ہیں۔ سونے اور تانبے کے جو ذخائر دریافت ہوئے ان کو نکالنے کا صوبائی حکومت معاہدہ نہیں کر رہی۔
ریکوڈک کا مسئلہ صوبائی، ٹیتھیان کا معاہدہ وفاق کے ساتھ ہے: وزارت پٹرولیم کا وزیراعظم کو خط
Nov 23, 2012