کوئٹہ (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر صوبے کے امن و امان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں تاہم ہم نے بہترین حکمت عملی اور موثر اقدامات کے ذریعے ان عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے، قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کو یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو سی سی پی او کے دفتر میں محرم الحرام کے لیے قائم کنٹرول روم کے معائنہ ، عاشورہ محرم کے جلوس کے روٹ اور سٹی تھانہ کے دورے کے بعد اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں گذشتہ روز شہباز ٹا¶ن میں ہونے والے بم دھماکے کے مختلف پہلو¶ں ، کوئٹہ شہر اور صوبہ بھر میں محرم الحرام کے لیے کئے گئے اقدامات اور سیکورٹی کی عمومی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پولیس ، سیکریٹری داخلہ اور سی سی پی او کوئٹہ نے اجلاس کو سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ اس حوالے سے کئی ایک اہم فیصلے بھی کئے گئے جن پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ وہ محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرینگے اور انہیں لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ پیش کی جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سکیورٹی اداروں کے درمیان مکمل رابطے قائم ہیں، اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ دہشت گرد اور صوبے کے امن کے دشمن خواہ کتنے ہی ہوشیار اور طاقتور کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ حکومتی رٹ کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
حکومتی رٹ قائم، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائینگے: اسلم رئیسانی
Nov 23, 2012