ماسکو (آن لائن) روس نے 2014ءمیں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روس کے فوجی حکام نے بتایا کہ جدید بین البراعظمی میزائل 2014ءمیں نصب کیا جائیگا۔ حکام کاکہنا تھا کہ یہ میزائل پروگرام امریکی بیلسٹک میزائل دفاعی پروگرام کے ردعمل میں نصب کیا جائیگا۔ حکام نے مزید بتایا کہ سٹرٹیجک میزائل فورسز کا پریس کیپسٹن بار ٹیسٹ رینج سے پرآزمائشی تجربہ کیا جائیگا۔ حکام کامزید کہناہے کہ جدید ہتھیاروں موبائل بانچر کے وسط میں نصب ہوگا۔