ایڈیلیڈ (نیوز ایجنسیاں) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 482 رنز بنا لیے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیاکے تین کھلاڑی 55 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ ایڈ کوان 10 رنز، روب کیونی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، رکی پونٹنگ 4 رنز پر بولڈ ہوگئے۔ ڈیوڈ وارنر نے مائیکل کلارک کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 155 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر 119 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ مائیک ہسی نے مائیکل کلارک کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں272 رنز بنائے اور مجموعی سکور کو 482 رنز تک پہنچا دیا۔ مائیکل کلارک نے ناقابل شکت ڈبل سنچری بھی سکور کرلی۔ پہلے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 482 رنز بنا لئے تھے۔ مائیکل کلارک 224 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جیک کیلس اور مورنے مورکل نے 2-2 جبکہ ڈیل سٹین نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ : کلارک کی ڈبل سنچری‘ آسٹریلیا کے پانچ وکٹوں پر 482 رنز
Nov 23, 2012