ڈی ایٹ سربراہوں نے یادگار تصاویر بنوائیں ‘ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار

 اسلام آباد(آن لائن) 8ترقی پذیرممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر تمام سربراہوں نے یادگار تصاویر بنوائیں اور بار بار ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کرتے رہے ،کانفرنس میں ترکی ، ملائیشیا ، پاکستان ، ایران ، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ، نائجیریا اور مصر کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی جن میں نائجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن ، ایران کے صدر محمود احمدی نژاد ، انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بمبانگ یدویونو ، ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان ، مصر کے نائب صدر محمود مکی ، ملائیشیا کے نائب وزیراعظم تان سیری محی الدین یاسین اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے بین الاقوامی امور کے بارے میں مشیر پروفیسر گوہر رضوی شامل تھے ۔ اس موقع پر یہ رہنما ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن