جھنگ (نامہ نگار+اے پی اے) جھنگ میں کوٹ شاکر کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ اور پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ حسین آباد تھل رینج کے قریب ہوا۔ ذرائع کے مطابق میراج طیارہ شورکوٹ سے ا ڑا تھا اور پائلٹ بلال بابری جاں بحق ہوگیا ہے۔ پاک آرمی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ جائے وقوعہ سے ایک فرلانگ کے فاصلے تک کسی کو جانے نہیں دیا جا رہا۔اے پی اے کے مطابق حادثے کے دوران پائلٹ کا پیراشوٹ نہ کھل سکا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے طیارے کو ہوا میں آگ لگی ہوئی تھی۔