”پولیس شوہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے“

Nov 23, 2012

لاہور (لیڈی رپورٹر) ضلع شیخوپورہ کی رہائشی بیوہ امت السلام نے لاہور پریس کلب میں اپنے 9 یتیم بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میںکہا ہے کہ پانچ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس میرے شوہر طاہر سلیم کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، ملزم رفاقت علی بااثر، مالدار شخص ہے ننگل ساہداں کی رہائشی بیوہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان کو رکن اسمبلی پیر اشرف رسول کی پشت پناہی حاصل ہے۔ بیوہ اور یتیم بچوںنے چیف جسٹس، وزیراعلیٰ اور آئی جی سے اپیل کی کہ طاہر سلیم کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزیدخبریں