محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں عام تعطیل,اسلام آباد اورپشاورکے تمام تعلیمی ادارے جبکہ لاہورمیں جلوس کے راستے میں آنے والے اسکول بند رہیں گے۔

Nov 23, 2012 | 12:54

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں کہیں عام تعطیل ہے توکہیں صرف تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے موقع پرحکومت سندھ کے اعلان کے بعد صوبے بھرمیں آج سے دس محرم تک عام تعطیل ہے، اس سلسلے میں آج تمام سرکاری دفاتراورتعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتیں بھی آج سے تین روزکیلئے بند رہیں گی۔  بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بھی آج سے عام تعطیل ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو تین روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پشاورکی ضلعی انتظامیہ کے حکم پرتمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی ہے، جب کہ ہزارہ ڈویژن اور ڈی آئی خان میں بھی تعلیمی ادارے تین روزکے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔ لاہور میں آج ماتمی جلوس کے راستوں میں واقع نجی اور سرکاری اسکول بند رکھے گئے ہیں۔

مزیدخبریں