اسٹاک ایکسچینج کے مطابق تیس اپریل کوان کمپنیوں کونوٹس جاری کیا گیا تھا کہ نوے دن کے اندراسٹاک ایکسچینج کے بقایاجات جمع کرائیں اوراپنی کمپنیوں کے حصص کوسینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی سے منسلک کرکے سالانہ اجلاس کریں۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی چھ کمپنیاں جن میں انورٹیکسٹائل مل، داتا ٹیکسٹائل مل، حاجرہ ٹیکسٹائل مل،کریم کاٹن مل، خورشید اسپننگ مل ،مہر دستگیر ٹیکسٹائل مل کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوڈ گروپ کی کمپنی سلیم شوگر مل بھی ایکسچنج کے قوائد کو پوارا نہ کرنے کی صورت میں اس لسٹ میں شامل ہے۔