کراچی اسٹاک ایکسچینج نے قوائد و ضوابط پورے نہ کرنے والی سات کمپنیوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

Nov 23, 2012 | 13:25

کامرس رپورٹر

اسٹاک ایکسچینج کے مطابق تیس اپریل کوان کمپنیوں کونوٹس جاری کیا گیا تھا کہ نوے دن کے اندراسٹاک ایکسچینج کے بقایاجات جمع کرائیں اوراپنی کمپنیوں کے حصص کوسینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی سے منسلک کرکے سالانہ اجلاس کریں۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی چھ کمپنیاں جن میں انورٹیکسٹائل مل، داتا ٹیکسٹائل مل، حاجرہ ٹیکسٹائل مل،کریم کاٹن مل، خورشید اسپننگ مل ،مہر دستگیر ٹیکسٹائل مل کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوڈ گروپ کی کمپنی سلیم شوگر مل بھی ایکسچنج کے قوائد کو پوارا نہ کرنے کی صورت میں اس لسٹ میں شامل ہے۔

مزیدخبریں