پنجاب حکومت اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری تنازع کے باعث سیالکوٹ میں شیڈول انڈرنائنٹین کرکٹ میچ پشاورمنتقل کردیا گیا

پنجاب حکومت اورکرکٹ بورڈ میں قذافی اسٹیڈیم کی حفاظتی دیوار سےشروع ہونے والا تنازع شدت اختیارکرگیا ہے اور کرکٹ بورڈ نے کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ شیڈول میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ میچوں کےمقامات بھی تبدیل کردئیے ہیں۔ گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں مشیر وزیراعلی پنجاب ذوالفقارعلی خان کھوسہ کا ہیلی کاپٹر اتارنے سےکرکٹ گراونڈ کے متاثر ہونے کی خبروں کے بعد پی سی بی اور پنجاب حکومت میں لفظی جنگ میں بھی شدت آگئی ہے۔کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی کے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں شیڈول میچزاسلام آباد اور میر پورمنتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ انڈرنائنٹین میچ اب پشاورمیں ہوگا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے درمیان ایم او یو سائن ہوتا ہے تاہم ضلعی حکومت نے اس کی پاسداری نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن