مونٹریال (اے پی پی) کینیڈین سکوائش پلیئر ایڈرین دیود زکی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کی عمر 23 برس تھی۔ کینیڈین سکوائش کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق ایڈرین اپنی کار میں نیشنل سکوائش اکیڈمی میں تربیت کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث کار ان کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔