لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے عہدہ کے لئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ گذشتہ روز پی ایچ ایف کے الیکشن کمشنر ارشد انصاری کو اولمپئن اختر رسول نے صدر جبکہ رانا مجاہد نے سیکرٹری جنرل کے لئے اپنے کاغذات جمع کرائے۔ پی ایچ ایف الیکشن کمشنر ارشد انصاری کے مطابق فیڈریشن کے انتخابات 25 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔