لاہور (خصوصی رپورٹر) آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے لہٰذا اس کی قدر کریں۔ ہمارے ملک کی خواتین بہت باصلاحیت اور ملکی تعمیروترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں۔ ہم پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ نئی نسل کو تحریک پاکستان‘ نظریۂ پاکستان اور قیام پاکستان کے اسباب و مقاصد سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرسید میموریل سوسائٹی کی کنوینر بیگم ماجدہ اقبال شفیع نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن مجید‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔