اسلام آباد (وقائع نگار) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو سی ڈی اے میں ممبر ایڈمن جبکہ وزیر اعظم کے پی ایس او کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جمعہ کو متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں گریڈ 19کے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی کو سی ڈی اے میں بطور ممبر ایڈمنسٹریشن جبکہ وزیر اعظم کے پی ایس او مجاہد شیردل کو اسلام آباد کا نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا ہے علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گلگت بلتستان میں تعینات گریڈ 19کے آفیسر اویس منظور کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔