پیپلزپارٹی نے ہنگو میں ڈرون حملے کے خلاف قومی اسمبلی اور سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

Nov 23, 2013

اسلام آباد (آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیپلز پارٹی نے ہنگو ڈرون حملے کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دی۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی  نے  تحریک التواء جمع کرائی ہے جس میں شازیہ مری، عذرا فضل، نفیسہ شاہ، عبدالستار بچانی، سید نوید قمر اور عمران ظفر لغاری کے دستخط موجود ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ امریکہ کی سرتاج عزیز کی یقین دہانی کے باوجود ڈرون حملہ کیا گیا، ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین اور ملکی خودمختاری کے خلاف ہے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے قائد حزب اختلاف اور سینٹر چودھری اعتزاز احسن سمیت سات سینیٹرز نے سینٹ میں پاکستان کے شہری علاقے پر امریکی ڈرون حملے کے خلاف تحریک التواء جمع کرائی ہے۔ معاملے کو ایوان میں زیربحث لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ محرکین میں قائد حزب اختلاف سمیت رضا ربانی، سعید غنی، مولا بخش چانڈیو، سردار علی خان، روبینہ خالد اور صغریٰ امام شامل ہیں۔

مزیدخبریں