ڈرون حملہ، امریکہ نے تمام حدیں عبور کرلیں، وزیراعظم کی خاموشی افسوسناک ہے: شیریں مزاری

اسلام آباد (ثناء نیوز) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے خیبر پی کے، کے اہم ضلع ہنگو میں ڈرون حملے پر وزیراعظم کی خاموشی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں ڈرون حملے سے امریکہ نے تمام حدیںعبور کرلیں اور افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقوں کو پھلانگتے ہوئے پاکستان کے باقاعدہ علاقوں پر حملہ آور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور ان کی حکومت گزشتہ حکمرانوں کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام کو ڈرون حملوں پر کل جماعتی کانفرنس کے ذریعے سامنے آنے والے قومی نقطہ نظر سے پر زور طریقہ سے آگاہ کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث وائٹ ہائوس کی جانب سے نواز، اوباما ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں ان کا ذکر تک موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں ایک مدرسے پر حملے کے بعد بھی کوئی احتجاجی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کو اپریل 2013ء میں پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جنگی جرم قرار دینے کے بعد اور بین الاقوامی رپورٹس میں اس نکتہ نظر کی توثیق کے باوجود وزیراعظم اور ان کی حکومت کا ڈرون حملوں پر غفلت بھرا رویہ تشویشناک ہے۔ بین الاقوامی قانون کی رو سے ڈرون حملے براہ راست ریاست پاکستان اور اسکے عوام کیخلاف جنگی محاذ کھولنے کے مترادف ہیں تاہم وزیراعظم اور انکی حکومت امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سالمیت کی پامالی اور اپنے لوگوں کی قابل رحم صورت حال پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...