برسلز + کابل (نوائے وقت رپورٹ + اے این این) نیٹو نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی جاری رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ خیبر پی کے میں احتجاجی پروگرام سے آگاہ ہیں اور حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، حکومت پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جمعہ کو نیٹو کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کے احتجاجی پروگرام سے آگاہ ہیں تاہم ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں آنیوالی اور باہر جانیوالی نیٹو سپلائی کوبند نہیں کیا جائے گا یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے کردار اداکرنا ہی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔
نیٹو ترجمان
سپلائی جاری رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے، یقین ہے بند نہیں ہوگی: نیٹو
سپلائی جاری رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے، یقین ہے بند نہیں ہوگی: نیٹو
Nov 23, 2013