حکومت دہشت گردی اور مہنگائی پر قابو پائے: تاجر رہنما

حکومت دہشت گردی اور مہنگائی پر قابو پائے: تاجر رہنما

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد ارشد، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی اور لاہور چیمبر کے مجلس عاملہ کے رکن خواجہ خاور رشید نے حکومت پر واضح کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر خام مال اور اشیاءخورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کی معیشت کے لئے ٹھیک نہیں۔ اگر صورتحال کو درست کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو مہنگائی اور بدامنی کا عفریت معاشرتی سکون اور معاشی سرگرمیوں کو نگل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر مہنگائی بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن بڑھ رہا ہے۔ امن و امان کی پہلے سے خراب صورتحال مزید بگڑے گی۔ حکومت دہشت گردی پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی قابو پائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...