لاہور (پ ر) معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان علی نے جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن (GIZ) کے تعاون سے جرمن پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو (GPATI) سے متعلق آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں جی آئی زیڈ کی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر اتے ہوفمن، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، لوکل اور بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جواد قریشی نے بتایا کہ جپاتی ٹریننگ پروگرام کے تحت ٹیوٹا کی 45 لوکل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ پارٹنرشپ پنجاب میں روزگار کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی۔ کلاسز کا آغاز جنوری میں ہوگا۔
غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا: چیئرمین ٹیوٹا
غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا: چیئرمین ٹیوٹا
Nov 23, 2013