لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 27576 لاٹ کے سودے 13 ارب 79 کروڑ 33 لاکھ 48 ہزار 269 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور چاندی سونا، چینی، کپاس کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چاول اور گندم کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95.16 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.888 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1242.2 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 43464 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 51906 روپے، 100 گرام چاول اری 6 کی قیمت 3547 روہے، ایک من پام آئل کی قیمت 4709 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 49.96 روپے، ایک پاو¿نڈ کپاس کی قیمت 74.85 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3851 روپے روپے رہی۔
مرکنٹائل ایکس چینج میں پونے 14 ارب سے زائد کا کاروبار سونا‘ چاندی اور چینی کی قیمتیں کم
مرکنٹائل ایکس چینج میں پونے 14 ارب سے زائد کا کاروبار سونا‘ چاندی اور چینی کی قیمتیں کم
Nov 23, 2013