گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر رحمان الحق نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی سکول میں مختلف کالجز کے مابین ”بزنس پلان“ مقابلہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس ”بزنس پلان“ مقابلہ میں چیمبر کے سابق صدر ملک ظہیر الحق نے بطور جج فرائض انجام دیئے۔