حکومت کا کوئی وزیر خارجہ ہے نہ خارجہ پالیسی ڈرون حملے تشویشناک ہیں: بشارت راجہ

حکومت کا کوئی وزیر خارجہ ہے نہ خارجہ پالیسی ڈرون حملے تشویشناک ہیں: بشارت راجہ

Nov 23, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں حالیہ ڈرون حملہ کے باعث عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، حکومت کا کوئی وزیرخارجہ ہے نہ کوئی خارجہ پالیسی، قومی ایشوز پر حکومتی جماعت کے اندر اختلاف کا نقصان ملک کو ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ہی مشیر خارجہ کے ڈرون حملوں سے متعلق اعلیٰ آئینی فورم پر دیئے گئے پالیسی بیان کو سوالیہ قرار دیکر قوم کوگہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

مزیدخبریں