لاہور (پ ر) موڑ سمن آباد کا علاقہ واسا کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے نالے کے گندے پانی میں ڈوبا رہتا ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے متعدد بار واسا کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فون اور درخواستوں کے ذریعے رابطہ کیا ہے لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔ نالے کی نکاسی نہ ہونے‘ نالے کا پانی گھروں اور گلیوں میں جمع ہونے سے ڈینگی مچھر اور وبائی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے اور خاص طور سے لوگوں کو گلی میں کھڑے گندے پانی سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔ نمازی حضرات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موڑ سمن آباد کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ واسا کے حکام کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔