راولپنڈی واقعہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے: افضل کھوکھر

راولپنڈی واقعہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ ملک کے حالات کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی غیر ملکی سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،مسلمان وہی ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان کو کوئی نقصان نہ پہنچے،لیگی حکومت اپنے فرائض سے غافل نہیں ،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ،واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔حتجاجی ریلی کے دوران پیش کی جانے والی قرار داد اسمبلی میں منظوری کیلئے دی ضرور دی جائے گی ،قبل ازیںللیانی پھاٹک سے ٹاﺅن کمیٹی چوک تک آنے والی احتجاجی ریلی کے سربراہ مولانا محمد یوسف جان نے سانحہ راولپنڈی کے شہداءسے اظہار یکجہتی کیلئے قرار داد پیش کی کہ وہ کسی بھی فرقے کو پاکستان یرغمال نہیں بنانے دیں گے ، اسمبلی میں ناموس صحابہ ؓ بل پاس کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...