لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات برائے 2013-14ءمکمل ہو گئے‘ جس میں سید اسرار بخاری صدر (بلا مقابلہ‘ سید فرزند علی سینئر نائب صدر‘ راشد حجازی اور عبدالقدوس قصوری نائب صدر ساجد ضیاءسیکرٹری‘ شمس الحق قذافی‘ ساجد یزدانی اور صباءممتاز کو جوائنٹ سیکرٹری اور منصور اصغر راجہ (بلا مقابلہ) فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض عاصم حسین نے سرانجام دیئے‘ جبکہ انعام اللہ کاشمیری نے ان کی معاونت کی۔ انتخابات میں مجلس عاملہ کیلئے فیصل سلہریا‘ اجمل اشفاق‘ ارشاد احمد ارشد‘ حافظ محمد نعیم‘ کنور الطاف‘ عبداللہ عالم‘ شاہد چشتی‘ انوار قمر‘ منصور طیب‘ ضمیر آفاقی کو کامیاب قرار دیا گیا‘ ووٹنگ کے دوران چیک الیکشن کمشن تاثیر مصطفی کے علاوہ سینئر ممبرز سید انور قدوائی‘ سعید آسمی‘ خواجہ فرخ سعید‘ سید انوار قمر‘ علامہ انور طاہر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کر کے حق رائے دہی استعمال کیا۔ دریں اثناءجماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن‘ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ‘ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی‘ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات سید اسرار بخاری صدر‘ ساجدچنا سیکرٹری منتخب‘جماعت اسلامی کی مبارکباد
پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات سید اسرار بخاری صدر‘ ساجدچنا سیکرٹری منتخب‘جماعت اسلامی کی مبارکباد
Nov 23, 2013