جنرل صاحب کامستقبل ساز منصوبہ

مکرمی! پاکستان کی تزویری عظمت کے قائد جنا ب جنرل راحیل شریف نے عیدالاضحی عسکری جذبے اور عزم راسخ کے ساتھ (وانا) انتہائی گرم محاذ پر منائی۔آپ نے دہشت گردی کے سرطان کے مکمل خاتمے کے مصمم ارادے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ’’ملکی سر زمین پر ایک بھی دہشت گرد کے خاتمے تک مشق جراحت (ضرب عضب ) جاری رہے گی‘‘۔ آکسفورڈ ڈکشنری میں کینسر کی یوں وضاحت کی گئی ہے۔ Cancer: something evil spread distructively ہماری قومی زندگی پر اس دہشت گردی نے انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔اقتصادیات کو برباد اور زندگی کو آنسو اورلہو دیاہے۔ قریہ قریہ، بستی بستی اس کی زد میں آیاہے۔ یہ وحشیانہ طرزعمل ، فرقہ پرستی ، ہوس زر اور انسان دشمنی کا نتیجہ ہے۔ قوم تاریخ ساز عسکری فتح مندی کا اعلان سننے کو دعا گوہے۔ دہشت گرداب کبھی سرا ٹھانے کی جسارت نہیں کرسکیں گے۔)شعورکمال (

ای پیپر دی نیشن