پنجاب میں 27 مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی کے مزید 27 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ روز 27 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار تین سو اسی تک پہنچ گئی۔ گذشتہ روز راولپنڈی میں 25 اور شیخوپورہ میں 2 مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن