شمالی کینیا میں الشباب کے جنگجوؤں کا بس پر حملہ، 28 مسافر قتل

نیروبی (بی بی سی)کینیا میں حکام کے مطابق مشتبہ صومالی شدت پسند گروپ الشباب نے صومالیہ کی سرحد کے قریب ایک بس پر فائرنگ کر کے 28 افراد کو ہلاک کیا ہے۔یہ بس کینیا کے دارالحکومت نیروبی جا رہی تھی کہ اسے صومالیہ کی سرحد کے قریب مانڈیرہ کاؤنٹی میں روکا گیا۔حکام اور عینی شاہدین کے مطابق مسلح شدت پسندوں نے بس مسافروں کو علیحدہ کر کے ان سے قرآنی آیات سننانے کے لئے کہا گیاجو آیات نہ سنا سکے انہیں غیر مسلم تصور کر کے ہلاک کر دیا گیا۔الشباب 2011 سے کینیا میں حملے کر رہی ہے۔ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔الشباب سے منسلک ایک ویب سائٹ پر تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حملہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک ہفتہ پہلے ساحلی شہر ممباسا میں مساجد پر مارے گئے چھاپوں کے بدلے میں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...