نیویارک (نیٹ نیوز) موبائل فون اور کمیونی کیشن کے شعبہ میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی نوکیا نے اپنا ٹیلنٹ این 1 معارف کرا دیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے ہاتھوں اپنا موبائل فون پروڈکشن یونٹ فروخت کرنے کے بعد فن لینڈ کی کمپنی نے اس شعبے میں قدم رکھتے ہوئے نئی ڈیوائس متعارف کرائی ہے۔ آنڈرائیڈ سسٹم پر چلنے والے 7.9 اسکرین کا یہ ٹیلنٹ سامنے کی جانب 5 میگا پکسلز اور پیچھے 8 میگا پکسل کیمرے سے لیس ہے جس کہ اس میں 32 جی بی ڈیٹا اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ اس کی قیمت 250ڈالر رکھی گئی ہے اور اگلے سال کے شروع میں متعارف کرایا جائے گا۔
نوکیا/ ٹیبلٹ