پاکستان کی رواں سال ٹیسٹ میں 18 سنچریاں، تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(آئی این پی)2014ء  میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے صرف نوٹیسٹ کھیلے۔لیکن18 سنچریز بناکردیگر تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سمیت قومی ٹیم نے اس سال نوٹیسٹ کھیلے ہیں۔ نو ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بیس سنچریاں بناکر تمام ٹیسٹ ممالک کوپیچھے چھوڑ دیا۔ماسٹر بیٹسمین یونس خان چھ سنچریوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ کپتان مصباح الحق نے چارتھری فیگر اننگز کھیلیں۔وکٹ کیپرسرفراز احمد، احمد شہزاد اور اظہرعلی نے تین تین سینکڑے جڑے۔یونس خان، مصباح الحق اوراظہرعلی نے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگ کو تھری فیگرز سے یادگار بنایا۔سری لنکا کی ٹیم دس ٹیسٹ کھیل کربارہ سنچریزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ نے آٹھ ٹیسٹ میں گیارہ سینکڑے بنائے۔

ای پیپر دی نیشن