’’دوسرا‘‘ کو 15 ڈگری تک لاؤں گا : سعید اجمل

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر سعید اجمل نے کہا ایکشن میں بہتری آئی ہے۔ ’’دوسرا‘‘ کو بھی 15 ڈگری تک لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے اس میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ میرے خیال میں 99 فیصد باؤلرز 15 ڈگری تک باؤلنگ نہیں کراتے ہیں۔ ’’دوسرا‘‘ ایک فن ہے جس کو ختم نہیں ہونے دونگا۔ کوشش ہے ورلڈکپ سے قبل ایکشن کلیئر کرکے میگا ایونٹ کھیلوں۔ آئندہ ٹیسٹ میں ایکشن کلیئر ہو جائیگا۔ ورلڈکپ کا حصہ نہ بن سکا تو دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہونگی۔ میرے بغیر پاکستان کی ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی پر بھی خوشی ہے۔ ٹیلیویژن پر میچ دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ آئندہ ہفتے پرائیویٹ ٹیسٹ ہو گا پھر آئندہ ماہ آئی سی سی سے ایکشن کلیئر کرائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن