گوجرانوالہ: گھریلو پریشانیوں پر رکشا ڈرائیور نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی

گوجرانوالہ + منچن آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو پریشانیوں سے دلبر داشتہ ہونے والے رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔علی پارک کا 24 سالہ رکشہ ڈرائیور فیصل کئی روز سے گھریلو پریشانیوں میں مبتلا تھا جس پر اس نے خودکو مبینہ طور پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیصل کا اپنے بھائی سے جھگڑا ہو ا تھا  ۔ ادھر منچن آباد میں نویں جماعت کے طالب علم نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد نئی آبادی کے نویںجماعت کے طالب علم محمد یعقوب نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی۔ اسے حالت غیر ہونے پر اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...