سیاسی قوتوں کو ملکی مفاد کیلئے میثاق معیشت پر اتفاق کرنا ہو گا: اسحق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی استحکام اور توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی اور ذیلی کمیٹی کے 16 اجلاس ہو چکے ہیں۔ تمام سیاسی قوتوں کو ملکی مفاد کیلئے میثاق معیشت پر اتفاق کرنا ہو گا۔ انکم سپورٹ فنڈ 30 ارب سے بڑھا کر 95 ارب روپے کر دیا گیا۔ انتخابی اصلاحات کیلئے اب تک 1283 تجاویز موصول ہو چکی ہیں۔ آئی ایم ایف سمیت عالمی ادارے معاشی استحکام کی گواہی دے رہے ہیں۔ حکومت اقتصادی صورتحال میں بہتری اور توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ عوام کیلئے انکم سپورٹ کی رقم 30 ارب روپے میں اضافہ کیا ہے۔ پالیسیوں میں تسلسل سے ہی قوم ترقی کر سکتی ہے۔ انتخابی اصلاحات منشور کا حصہ ہے۔ انتخابات سے متعلق 6 قوانین میں تبدیلی کی جائے گی۔ کچھ عناصر ملک کی بہتری کے ایجنڈے میں حصہ نہیں ڈال رہے ہیں۔ معیشت درست سمت میں بڑھ رہی ہے۔ اس وقت جب ہم پاکستان کی معاشی ساکھ کو بڑھا رہے ہیں کچھ عناصر ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے کیلئے باہر نکلے ہوئے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کی مدد سے ان عناصر کو شکست دینگے۔

ای پیپر دی نیشن