لاہور (پ ر) کشف فاﺅنڈیشن نے خواتین کے عالمی انٹرپرونور شپ دن کے موقع پر اپنی کامیاب انٹرپرنور کلائنٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا، کشف فاﺅنڈیشن کے پندرہ انٹرپرونورز کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل، کینیڈین حکومت کی سیکرٹری لیسلی ٹینی، علی سرفراز، سعدیہ خان نے شرکت کی۔