ہری پور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ پیسکو نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے گھریلو صارف کو 18 لاکھ روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا۔ گھر کا مالک پاک فوج میں ملازم ہے اور چار ماہ بعد چھٹی پر آتا ہے۔ مکان اکثر بند رہتا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بل وصول ہوا، اس وقت پیسکو کے دفاتر بند ہو گئے تھے۔